Dyslexia
DYSLEXIA (SPECIFIC LEARNING DISABILITY) ڈسلیکسیا‘ (dyslexia) آج کی دنیا میں بےشمار لوگ کسی نہ کسی شکل میں کسی نہ کسی ڈپریشن اور انگزائٹی میں مبتلا ہیں۔ اس کا سدِ باب وقت پر نہ ہو تو نفسیاتی اور ذہنی امراض جنم لینے لگتے ہیں ذہنی دباؤ (اسٹریس)، تناؤ (ٹینشن)، مایوسی و افسردگی (ڈپریشن)، بے چینی (نروسنیس)، گھبراہٹ (انگزائٹی)، خوف، دہشت، بے جا خوف (فوبیا)، ہائپرٹینشن، وسوسہ، واہمہ(شیزوفرینیا) چڑچڑا پن (فرسٹریشن) جارحیت (ایگریسونیس) اضمحلال SAD ، خبط OCD، صدمہ PTSD، مالیخولیا، بائی پولر ڈس آرڈر، ہسٹریا، ڈسلیکسیا، شک، حسد، نیند کی کمی ، پریشان کن خواب، احساس کمتری، ناکامی، پژمردگی اور دیگر نفسیاتی الجھنیں وغیرہ موجودہ دور کے عام مسائل ہیں یہ ذہنی و نفسیاتی عارضے کسی ایک طبقے یا صنف تک محدود نہیں ہیں۔ معاشرے کے ہر طبقے کے افراد خواہ وہ غریب ہوں یا امیر، بچے ہوں یا بوڑھے روز مرّہ زندگی کے مسائل سے اُلجھ کر نفسیاتی عارضوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ یہ حقیقت بھی اٹل ہے کہ ہمارے معاشرے میں جبر برداشت لوگ خصوصاً عورتیں اور بچے خاص طور پر ذہنی دباؤ میں ہوتے ہیں۔ بحرحال ہمارے معاشرے میں کہا جا...